ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 30, 2025 10:05 AM | Amit Shah Mumbai

printer

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، گنیش اُتسَو تقریبات میں شرکت کے لیے دو روزہ دورے پر کل شام ممبئی پہنچ گئے ہیں۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، گنیش اُتسَو تقریبات میں شرکت کے لیے دو روزہ دورے پر کل شام ممبئی پہنچ گئے ہیں۔ جناب شاہ آج ممبئی کے مشہور گنیش منڈلوں میں سے ایک، لال باگ چا راجہ، کے درشن کریں گے۔ اس دوران وہ ممبئی کے باندرا اور اندھیری علاقوں کے دیگر گنیش منڈلوں کا بھی دورہ کریں گے۔

اپنے دورے میں جناب شاہ کا مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دویندر فڑنویس سے ملاقات کا بھی پروگرام ہے، جہاں وہ موجودہ سیاسی صورتحال، مراٹھا مظاہروں اور آنے والے مہاراشٹر مقامی بلدیاتی انتخابات کے لیے BJP کی تیاریوں پر تبادلہئ خیال  کر سکتے ہیں۔ امکان ہے کہ جناب شاہ، نائب وزرائے اعلیٰ ایکناتھ شندے اور اجیت پوار سے بھی ملاقات کریں گے۔×