مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، کَل رات کیرالہ کے دو روزہ دورے پر ترواننت پورم پہنچے۔

 مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، کَل رات کیرالہ کے دو روزہ دورے پر ترواننت پورم پہنچے۔ BJP کے سینئر رہنماؤں اور پارٹی کارکنوں نے ہوائی اڈے پر اُن کا خیر مقدم کیا۔

جناب شاہ آج ریاست کی راجدھانی میں مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے۔ وہ آج صبح BJP کے نئے ریاستی صدر دفتر کا افتتاح کریں گے۔ بعد میں وہ پُٹھاری کَنڈَم گراؤنڈ میں، بوتھ سطح کے پارٹی کارکنوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کریں گے۔

دوپہر کو جناب شاہ تَلی پَرَمبا میں راج راجیشوَر مندر میں پوجا ارچنا کرنے کے لیے، کَنّور روانہ ہوجائیں گے۔ امید ہے کہ وہ شام تک دلی واپس آجائیں گے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔