مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، تین روزہ دورے پر اب سے کچھ دیر پہلے آسام پہنچ گئے ہیں۔ اپنے دورے کے دوران وہ مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے۔ مرکزی وزیر داخلہ جورہاٹ ہوائی اڈے سے گولہ گھاٹ جائیں گے اور ڈیرہ گاؤں میں Lachit Barphukan پولیس اکیڈمی میں رات میں قیام کریں گے۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، کل آیزوال کا دورہ کریں گے۔ وہ آسام رائفلز کے Baseکو آئیزوال شہر سے Zokhawsang شہر میں نئے سرے سے قائم کرنے کے سلسلے میں ایک تقریب میں شرکت کریں گے۔ وزیر داخلہ کے دورے کے پیش نظر آئیزوال میں اور اس کے اطراف سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
Site Admin | March 14, 2025 9:56 PM
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، تین روزہ دورے پر اب سے کچھ دیر پہلے آسام پہنچ گئے ہیں