مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، اتراکھنڈ کے اُدھم سنگھ نگر ضلعے کے رُدر پور میں آج اتراکھنڈ نِویش اُتسَو میں شرکت کریں گے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، اتراکھنڈ کے اُدھم سنگھ نگر ضلعے کے رُدر پور میں آج اتراکھنڈ نِویش اُتسَو میں شرکت کریں گے۔ اس تقریب کا مقصد صنعتی سرمایہ کاری کے شعبے میں ریاست کی پیشرفت کی نمائش کرنا ہے۔ دہرادون میں سال 2023 میں منعقد گلوبل انویسٹرس سمٹ کے بعد ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے سرمایہ کاری معاہدوں پر پہلے ہی عمل درآمد جاری ہے۔ اس دوران اِن حصولیابیوں کو اُجاگر کرنے اور مستقبل کے سرمایہ کاری امکانات تلاش کرنے کے لیے نِویش اُتسَو منعقد کیا جا رہا ہے۔

وزیر داخلہ امت شاہ اس تاریخی تقریب میں، مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے، جبکہ وزیر اعلیٰ پُشکر سنگھ دھامی تقریب کی صدارت کریں گے۔ یہ پروگرام رُدر پور کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں منعقد ہو رہا ہے، جس میں ریاست میں قائم مختلف نئی صنعتوں کے نمائندے اور معزز افراد شرکت کریں گے۔

اس دوران پُشکر سنگھ دھامی نے کل تقریب کے مقام کا دورہ کیا اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ سال 2023 کے انویسٹرس سمت کے دوران ریاستی حکومت کو صنعتی گروپوں اور کاروباری اداروں کی جانب سے بیش قیمتی مشورے ملے، جن کی بنا پر حکومت نے 25 نئی پالیسیاں اور متعارف کرائیں اور کئی قوانین کو آسان بنایا۔

جناب دھامی کے مطابق اِن سے سرمایہ کاری کے کئی بڑے معاہدے ممکن ہو سکے۔

جناب دھامی کے مطابق ریاست میں ایک لاکھ کروڑ روپے مالیت کے پروجیکٹ پہلے ہی شروع کیے جا چکے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔