مرکزی وزیر خزانہ نرملاسیتارمن نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ٹیکنالوجی کو مؤثر طور پر بروئے کار لانے سے عوام سے وصول کئے جانے والے ٹیکس کا اب زیادہ بہتر طریقے سے استعمال ہورہا ہے۔ محترمہ سیتارمن نے آج نئی دلّی میں 49 ویں Civil اکاؤنٹس دن تقریبات کے دوران اپنے خطاب میں یہ بات کہی۔ پبلک فائنانشیل مینجمنٹ سسٹم، PFMS کی ستائش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ اُس نے حکومت کی ڈیجیٹل انڈیا پہل کو کافی تعاون کیا ہے، جس سے شہریوں کو حکومتی خدمات کو، الیکٹرانک طریقے سے یقینی بنایا جاسکا ہے۔
Site Admin | March 1, 2025 2:52 PM
مرکزی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کے سبب عوام سے وصول کئے گئے ٹیکس کا اب زیادہ بہتر طریقے سے بندوبست کیا جارہا ہے۔