مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ بھارت، تین اعشاریہ دو فیصد کی عالمی شرح نمو کے برعکس 8 اعشاریہ دو فیصد کی شرح نمو کے ساتھ ترقی کرتے ہوئے دنیا کی سب سے تیزی بڑھنے والی بڑی معیشت بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر عالمی ادارہ موجودہ مالی سال میں بھارت کے اقتصادی منظر نامے میں اضافے کے رجحان کی جانب اشارہ کررہا ہے۔ وزیر خزانہ نے گذشتہ روز لوک سبھا میں مالی سال 2025-26 کیلئے بجٹ کے ضمنی مطالبات کے جواب میں یہ بات کہی۔ اپوزیشن کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھارت کے بارے میں منفی تبصرے پر جواب طلب کرنے پر اپوزیشن کی سرزنش کرتے ہوئے محترمہ سیتا رمن نے زور دیا کہ تین بڑی عالمی ایجنسیوں، DBRS، S&P اور R&I نے بھارت کی ریٹنگ میں اضافہ کیا ہے اور اِس طرح بھارت نے ناقدین کو غلط ثابت کیا ہے۔
SB – Sitharaman
اِس کے بعد، لوک سبھا نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ کے ضمنی مطالبات کے پہلے Batch کو منظوری دے دی، جس کے تحت ایک لاکھ 32 ہزار کروڑ روپے کے مجموعی اضافی اخراجات کیلئے پارلیمنٹ کی منظوری طلب کی گئی ہے۔ ایوان زیریں نے تخصیص سے متعلق Appropriation بِل 2025 کو بھی منظوری دے دی۔