September 20, 2025 9:41 PM

printer

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ ملک کے عوام کے فائدے کیلئے GST کی شرحوں میں اصلاح کی گئی ہے

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ ملک کے عوام کے فائدے کیلئے GST کی شرحوں میں اصلاح کی گئی ہے۔ ٹوٹی کورئین کے Kovilpatti میں آج ماچس اور آتشبازی تیار کرنے والی ایسوسی ایشن کی صد سالہ تقریبات کے موقعے پر خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سرکار 2047 میں وکست بھارت کے طویل مدتی وژن کے تحت کام کر رہی ہے۔ انھوں نے یقین دہانی کرائی کہ سرکار ماچس اور آتشبازی کی مصنوعات سے وابستہ افراد کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ محترمہ سیتا رمن نے بتایا کہ GST کی شرحوں میں کمی کے سبب رواں ماہ کی 22 تاریخ سے لوگ اشیاء کو پہلے بہ نسبت سستی قیمتوں پر خرید سکیں گے۔ انھوں نے کہا کہ 375 اشیاء پر GST شرحوں میں کمی کی گئی ہے جس سے لوگوں کو تہوار منانے میں سہولت ہوگی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔