مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کل نئی دلّی میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ بجٹ سے قبل مشاورت کی صدارت کی۔ اس مشاورتی میٹنگ میں کئی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزراء اعلیٰ اور وزراء خزانہ نے شرکت کی۔ وزارتِ خزانہ کے ایک بیان کے مطابق میٹنگ کے دوران شرکاء نے مرکزی بجٹ 2026-27 کیلئے غور و خوض کی غرض سے محترمہ سیتا رمن کو کئی تجاویز پیش کیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کئی شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ ریاستوں کیلئے سرمایہ جاتی سرمایہ کاری کی خصوصی امدادی اسکیم SASCI کو زیادہ فنڈز مختص کرتے ہوئے جاری رکھا جائے۔ پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس اس ماہ کی 28 تاریخ سے شروع ہوگا۔×
Site Admin | January 11, 2026 9:32 AM | FM Pre Budget Meeting
مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کل نئی دلّی میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ بجٹ سے قبل مشاورت کی صدارت کی۔