مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے غیر بینکاری مالیاتی کمپنیوں NBFCs پر زور دیا ہے کہ وہ گورننس، رسک مینجمنٹ اور صارفین کے تحفظ کو اپنے بنیادی اصولوں اور اقدار کا حصہ بنائے۔
نئی دلی میں NBFC سمپوزیم 2025 سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ جیسے جیسے غیر بینکاری مالیاتی کمپنیوں کا ماڈل مضبوط ہو رہا ہے، رسک مینجمنٹ پر توجہ بڑھنی چاہیے۔ محترمہ سیتا رمن نے اجاگر کیا کہ NBFC سیکٹر کی بنیادیں مضبوط سرمایہ، مستحکم منافع کی شرح، آمدنی اور نقصانات کی کم شرح پر مبنی ہیں۔
محترمہ سیتارمن نے مزید کہا کہ بینک کے قرضے پر خطرے میں کمی کے اقدامات اور مالی حالات میں نرمی جیسے حالیہ انضبا طی اقدامات سے توقع ہے کہ قرضوں کے امکانات کو مزید بہتر بنایا جاسکے گا اور اس شعبے کے لیے مجموعی مالیاتی منظر نامے کو کافی تقویت ملے گی۔
انہوں نے غیر بینکاری مالیاتی کمپنیوں اور بینکوں کے درمیان وسیع تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا۔