مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے قطر کے غیر ملکی تجارت کے امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر احمد بِن محمد السید سے آج نئی دلی میں ملاقات کی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزارت خزانہ نے کہا کہ اِس میٹنگ کے دوران دونوں وزراء نے بھارت اور قطر کے درمیان اسٹراٹیجک شراکت داری کے تحت دو طرفہ تجارت سرمایہ کاری سے متعلق تعلقات کو مضبوط بنانے کا اِعادہ کیا ۔بات چیت کے دوران محترمہ سیتارمن نے بھارت کی جانب سے پچھلی ایک دہائی میں سرمایہ کاری کو متوجہ کرنے سے تبدیلی لانے والے اقدامات کو اجاگر کیا۔ قطر کے وفد نے ملک میں سرمایہ کاری کیلئے وافر مواقع کی نشاندہی کرتے ہوئے بھارت کی اقتصادی ترقی اور ٹیکنالوجی سے متعلق پیش رفت میں اعتماد کا اظہار کیا
Site Admin | August 28, 2025 9:53 PM
مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے قطر کے غیر ملکی تجارت کے امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر احمد بِن محمد السید سے آج نئی دلی میں ملاقات کی
