مرکزی وزیر خزانہ نرملاسیتارمن نے کہا ہے کہ مرکز، ریاستوں میں انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس ITIs کو بہتر کرکے AI پر مبنی تربیتی مراکز بنانے کیلئے مطلوبہ مکمل مالی امداد فراہم کرے گا۔ نئی دلّی میں ’انڈین فاؤنڈیشن فور کوالٹی مینجمنٹ‘ کے سالانہ سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ سیتارمن نے کہا کہ ITIs کو صنعتوں کی بدلتی ہوئی ضرورت کے تحت اَپ گریڈ کیا جارہا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ گزشتہ دو سے تین سالانہ بجٹ میں حکومت نے افرادی قوت کی ہنر مندی میں مدد کیلئے اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس بات کو بھی یقینی بنارہی ہے کہ مخصوص ترغیبات کے ساتھ نوجوانوں کو تربیت دی جائے۔ انہوں نے صنعت پر زور دیا کہ وہ ملک کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کی خاطر حکومت کے ساتھ حصہ دار بنیں۔ محترمہ سیتارمن نے اس بات کو اجاگر کیا کہ حکومت نے AI سے متعلق تحقیق وترقی اور تربیت کیلئے مہارت کے ادارے قائم کرنے کی خاطر کچھ IIT کی نشاندہی کی ہے۔
Site Admin | September 18, 2025 3:25 PM
مرکزی وزیر خزانہ نرملاسیتارمن نے کہا ہے کہ مرکز، ریاستوں میں انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس ITIs کو بہتر کرکے AI پر مبنی تربیتی مراکز بنانے کیلئے مطلوبہ مکمل مالی امداد فراہم کرے گا۔
