مرکزی وزیر اور BJP کے صدر جے پی نڈّا نے آج نئی دلّی میں سردار @150 یونٹی مارچ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا، جو سردار ولبھ بھائی پٹیل کے 150 ویں یومِ پیدائش کی یاد میں منعقد کیا گیا۔ اِس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب نڈّا نے اجاگر کیا کہ سردار پٹیل کی وارثت کے اعزاز میں ملک بھر میں سلسلے وار پروگراموں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ جناب نڈّا نے کہا کہ ملک بھر کے مختلف علاقوں سے نکلنے والے 5 جلوس سردار پٹیل کی جائے پیدائش پر یکجا ہوں گے۔ وہاں سے گجرات کے کیوڑیہ کی جانب 10 روزہ پَد یاترا کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ سردار پٹیل کو حقیقی خراج تحسین یہی ہے کہ نوجوانوں کو ”ایک بھارت، شریشٹھ بھارت، وِکست بھارت، آتم نربھر بھارت“ کی سمت ملک کی قیادت کرنے کیلئے تحریک دی جائے۔
Site Admin | November 22, 2025 2:45 PM
مرکزی وزیر جے پی نڈا نے آج نئی دلّی میں یونٹی مارچ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا، جو سردار ولبھ بھائی پٹیل کے 150 ویں یومِ پیدائش کی یاد میں منعقد کیا گیا