ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 26, 2025 9:47 PM

printer

مرکزی وزیر جیوترآدتیہ سندھیا اور مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ موہن یادو نے آج گوالیار-بینگلورو ایکسپریس ٹرین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

مرکزی وزیر جیوترآدتیہ سندھیا اور مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ موہن یادو نے آج گوالیار-بینگلورو ایکسپریس ٹرین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ ٹرین ہفتے وار چلے گی، جو گوالیار سے ہر جمعہ کو اور بنگلورو سے ہر اتوار کو سفر کا آغاز کرے گی۔ باقاعدہ سروس کا آغاز بنگلورو سے 29 جون کو اور گوالیار سے 4 جولائی کو ہوگا۔ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ اِس نئی ریل گاڑی سے، گوالیار، Guna اور بھوپال کے مسافروں کو فائدہ پہنچے گا۔ انھوں نے مدھیہ پردیش کے ریلوے بجٹ میں نمایاں اضافے کے بارے میں بتایا جو ایک دہائی قبل 632 کروڑ روپئے سے بڑھ کر اب 14 ہزار 745 کروڑ روپئے ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ گذشتہ 11 سالوں میں ریاست بھر میں دو ہزار 651 کلو میٹر طویل نئی لائنیں بچھائی گئی ہیں جو کہ ڈنمارک کے مجموعی ریل نیٹ ورک سے زیادہ ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں