مرکزی وزیر جوتی رادتیہ سندھیا نے آج، نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں 23 اور 24 مئی کو ہونے والی Rising Northeast Investors Summit کیلئے منعقدہ تعارفی تقریب کے موقع پر شمال مشرقی خطے کی ترقی کو اجاگر کیا۔ جناب سندھیا نے کہا کہ اِس سمٹ سے شمال مشرقی خطے کی آٹھ ریاستوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سامنے آئیں گے۔ اِس سمٹ میں سیاحت، حفظانِ صحت، تجارت، کھیل کود، agri-value chains اور صنعتکاری سے متعلق چھ موضوعاتی اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔
افتتاحی تقریب کی صدارت، وزیر اعظم نریندر مودی کریں گے، جبکہ وزیر داخلہ امت شاہ اختتامی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ جناب سندھیا نے کہا کہ اس موقع پر مفاہمت ناموں اور Letters of Intent کا تبادلہ ہوگا۔
انہوں نے اِس سمٹ کو شمال مشرقی خطے کی صلاحیت بروئے کار لانے میں ایک سنگ میل قرار دیا۔ x