ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 17, 2025 3:12 PM

printer

مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ کشتواڑ کے Chisoti گاؤں میں بادل پھٹنے کے واقعے کے بعد، اُن لوگوں کو ڈھونڈنے پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے

مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ کشتواڑ کے Chisoti گاؤں میں بادل پھٹنے کے واقعے کے بعد، اُن لوگوں کو ڈھونڈنے پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے، جو اب بھی لاپتہ ہیں اور جن کے ملبے میں پھنسے ہونے کا اندیشہ ہے۔ مرکزی وزیر بچاؤ اور راحت کارروائی کا جائزہ لینے کیلئے جمعہ کو آدھی رات کے قریب بادل پھٹنے کے واقعے سے متاثرہ Chisoti گاؤں پہنچے۔
ڈاکٹر سنگھ نے خراب موسم اور دشوار راستے کے باوجود NDRF، SDRF، فوج، فضائیہ، سرحدی سڑک تنظیم اور جموں و کشمیر پولیس کی مربوط کوششوں کو سراہا، جو دن رات راحت کے کام میں لگے ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر سنگھ نے بتایا کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی صورتحال پر بذاتِ خود نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اِس واقعے میں کم از کم 60 افراد کی موت ہوئی ہے، 100 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں اور بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں