مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے پٹنہ ضلعے کے داناپور علاقے میں ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والی ہونہار طالبہ خوشبو کماری کی حمایت کا عہد کیا ہے۔ ڈاکٹر بننے کا خواب دیکھنے والی خوشبو کے والدین نے مالی مشکلات کی وجہ سے اس کا داخلہ آرٹس اسٹریم میں کرا دیا تھا۔ ایک میڈیا انٹرویو میں اس کی حالت زار کے وائرل ہونے کے بعد مرکزی وزیر کو مداخلت کرنی پڑی۔ آکاشوانی سے بات کرتے ہوئے خوشبو نے کہا کہ مرکزی وزیر کی یقین دہانی کے بعد اس کی امیدیں پھر سے جاگ اٹھی ہیں۔ اس نے کہا کہ اس کے اسکول کا زمانہ بھی بہت دشواریوں سے گزرا کیونکہ Hetanpur دیارا گاؤں کا علاقہ گنگا ندی سے گھرا ہے اور کئی مہینوں تک سیلاب کی زد میں رہتا ہے۔
Site Admin | March 16, 2025 9:36 PM
مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے پٹنہ ضلعے کے داناپور علاقے میں ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والی ہونہار طالبہ خوشبو کماری کی حمایت کا عہد کیا ہے