مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے آج دلّی میں بھارتی بھاشا سَمر کیمپ کی شروعات کی، جس میں بھارت کی بنیادی زبان اور خصوصی موڈیول شامل ہیں۔ تقریب کے موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ سَمر کیمپ طلباء کو اپنی مادری زبان کے ساتھ ساتھ دوسری زبانیں بھی سیکھنے میں مدد فراہم کرے گا۔
بھارتی آرمڈ فورس کی اہمیت اور آپریشن سندور کی کامیابی کو اجاگر کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ بھارتی ٹیکنالوجی بھی آپریشن سندور میں استعمال ہوئی ہے، جس سے ملک کے اساتذہ کا قد بڑھا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ بھارتی طلباء عالمی سطح کے کسی بھی مقابلے میں پیچھے نہیں رہیں گے۔ انہوں نے طلباء کو مصنوعی ذہانت جیسے مضامین میں دلچسپی لینے کے لیے زور دیا۔
Site Admin | May 19, 2025 9:47 PM
مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے آج دلّی میں بھارتی بھاشا سَمر کیمپ کی شروعات کی، جس میں بھارت کی بنیادی زبان اور خصوصی موڈیول شامل ہیں