مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان آج نئی دلّی میں کلاسیکی کنّڑ، تیلگو، ملیالم اور اُڑیہ زبانوں کیلئے مہارت کے مراکز کی جانب سے تیار کی گئیں 41 ادبی تخلیقات کا اجراء کریں گے۔

مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان آج نئی دلّی میں کلاسیکی کنّڑ، تیلگو، ملیالم اور اُڑیہ زبانوں کیلئے مہارت کے مراکز کی جانب سے تیار کی گئیں 41 ادبی تخلیقات کا اجراء کریں گے۔ یہ تصانیف سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف لینگویجز کے تحت تیار کی گئی ہیں۔ اس موقع پر سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف کلاسیکل تمل کی جانب سے تیار کردہ کردہ 13 کتابوں کے ساتھ ساتھ Tirukkural کی 45 قسطوں پر مشتمل اشاراتی زبان میں تشریحی سیریز بھی جاری کی جائے گی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ یہ اقدام کلاسیکی زبانوں کے مطالعے کو مضبوط بنانے اور بھارت کے مالا مال ادبی ورثے کے تحفظ کیلئے مسلسل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ وزارت کے مطابق یہ پہل سبھی کی شمولیت والے اور جدید طریقوں کے ذریعہ کلاسیکی علم کو موجود دور کے طلباء کیلئے زیادہ قابل رسائی بنائے گی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔