March 15, 2025 9:38 PM

printer

مرکزی وزیر برائے کمیونیکیشن اشونی ویشنو نے کہا کہ بھارت میں بنایا گیا پہلا چِپ اس سال متعارف کرایا جائے گا

مرکزی وزیر برائے کمیونیکیشن اشونی ویشنو نے کہا کہ بھارت میں بنایا گیا پہلا چِپ اس سال متعارف کرایا جائے گا۔ چنئی میں آئی آئی ٹی طلباء کے ساتھ بات چیت میں انہوں نے کہا کہ بھارت میں تیار شدہ چار چِپ اگلے دو سالوں میں متعارف کرائے جائیں گے اور بھارت ”میڈ اِن انڈیا“ چِپ کو ٹیسلا Volkswagen اور دنیا کے کسی بھی حصہ میں مہیا کرانے کے قابل ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پانچ سیمی کنڈکٹرس، موجودہ وقت میں زیر تعمیر ہیں۔ طلباء کے ایک سوال کا جواب میں انہوں نے کہا کہ AI پر مبنی ٹیکنالوجی، زراعت کے شعبہ میں بھی مددگار ہے اور انہوں نے مہاراشٹر میں ایک کسان کے ذریعہ اس کے کامیاب نفاذ کا حوالہ بھی دیا۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ حکومت نے 10 ہزار کروڑ روپے AI وژن کے ترقی کے لیے مختص کیے ہیں۔