December 1, 2025 9:50 AM | Saras Food Festival

printer

مرکزی وزیر برائے دیہی ترقی شیوراج سنگھ چوہان آج نئی دلی میں سرس آجیویکا فوڈ فیسٹول 2025 کا افتتاح کریں گے۔

مرکزی وزیر برائے دیہی ترقی شیوراج سنگھ چوہان آج نئی دلی میں سرس آجیویکا فوڈ فیسٹول 2025 کا افتتاح کریں گے۔ دیہی ترقی کی وزارت نے بتایا ہے کہ ملک بھر کی 25 ریاستوں سے تقریباً 300 لکھ پتی دیدیاں اور سیلف ہیلپ گروپ کی خواتین اِس میلے میں حصہ لے رہی ہیں۔

وزارت نے مزید کہا ہے کہ کُل 62 اسٹالز میں سے 12 اسٹال فیسٹول میں قدرتی کھانے کی مصنوعات پیش کریں گے۔ وزارت نے یہ بھی کہا ہے کہ ہریانہ، اروناچل پردیش، مہاراشٹر، کیرالا، اسام، اترپردیش، اتراکھنڈ، گوا اور گجرات ریاستیں اِس فیسٹول میں حصہ لے رہی ہے۔ یہ فوڈ فیسٹول صبح ساڑھے  11 بجے رات ساڑھے 9 بجے تک، اِس ماہ کی 9 تاریخ تک جاری رہے گا۔×