مرکزی وزیر اور نارتھ ممبئی کے رکن پارلیمنٹ پیوش گوئل نے آج ممبئی کے قریب کاندیولی میں ’’خواتین کے زیرِ انتظام پہلے کلین اسٹریٹ فوڈ ہب-ماولی‘‘ کا افتتاح کیا۔ مکمل طور پر خواتین اپنی مدد آپ گروپوں کے ذریعے چلائے جا رہے اس مرکز کی خصوصیت کا ذکر کرتے ہوئے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا کہ ان خواتین کو فوڈ سیفٹی ٹریننگ اینڈ سرٹیفکیشن پروگرام کے تحت تربیت دی گئی ہے اور اب وہ صاف ستھرے، محفوظ اور صحت مند خوراک کے کاروبار کو چلانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف خواتین کو باوقار روزگار کا ذریعہ فراہم ہوا ہے بلکہ مقامی طور پر صنعت کاری کو بھی تقویت ملی ہے۔
Site Admin | August 17, 2025 9:26 PM
مرکزی وزیر اور نارتھ ممبئی کے رکن پارلیمنٹ پیوش گوئل نے آج ممبئی کے قریب کاندیولی میں ’’خواتین کے زیرِ انتظام پہلے کلین اسٹریٹ فوڈ ہب-ماولی‘‘ کا افتتاح کیا
