اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے اعتماد ظاہر کیا کہ بھارت، آنے والے سالوں میں افراطِ زر کو قابو میں رکھتے ہوئے 6 سے 8 فیصد کی معاشی شرح نمو با آسانی برقرار رکھے گا۔ جناب ویشنو نے داووس میں عالمی اقتصادی فورم کی سالانہ میٹنگ کے اجلاس کے دوران آج یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ مینوفیکچرنگ، خدمات اور قوانین کو آسان بنانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے شمولیاتی ترقی، بھارت کے اقتصادی خاکے کا کلیدی ستون بنی رہے گی۔ جناب ویشنو نے مزید کہا کہ شمولیاتی ترقی، وزیر اعظم نریندر مودی کے لگاتار تیسری بار اقتدار میں لوٹنے کی اہم وجہ رہی ہے۔
Site Admin | January 23, 2025 9:48 PM
مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے Davos کے عالمی اقتصادی فورم میں کہا ہے کہ بھارت اگلے سال افراطِ زر کی شرح پر کنٹرول کرتے ہوئے چھ سے آٹھ فیصد کی اقتصادی ترقی بحال رکھے گا
