اطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ تخلیق کاروں کی دنیا اور اُن کی معیشت ایک بنیادی تبدیلی کے دور سے گذر رہی ہے۔ پہلی World Audio Visual and Entertainment Summit سے قبل نئی دلّی میں نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے جناب ویشنو نے کہا کہ تکنیک کے آگے بڑھنے سے پرانے ماڈل کی جگہ نئے ماڈل نے لے لی ہے اور اِس طرح چیلنجوں کے ساتھ ساتھ مواقع بھی پیدا ہوئے ہیں۔ وزیرموصوف نے کہا کہ WAVES، تخلیق کاروں، خریداروں اور مارکیٹ کیلئے ایک عالمی رابطے کے طور پر ابھر رہا ہے، جس سے تخلیقی حل سامنے آسکیں گے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ بھارتی کی تخلیقی معیشت کو زبردست فروغ حاصل ہوا ہے اور WAVES 2025 کیلئے ایک لاکھ سے زیادہ رجسٹریشن موصول ہوئے ہیں۔
Site Admin | April 19, 2025 9:55 PM
مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ WAVES تخلیقی حل کیلئے تخلیق کاروں، خریداروں اور مارکیٹ کے درمیان ایک عالمی رابطے کے طور پر ابھرا ہے