ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ 3 برس کے قلیل عرصے میں وندے بھارت ٹرین خدمات کے ساتھ سبھی ریاستوں کا احاطہ کیا جاچکا ہے۔ آج لوک سبھا میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے جناب ویشنو نے مطلع کیا کہ فی الحال ملک بھر میں 144 وندے بھارت ٹرینیں کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اِس ٹرین کی کارکردگی سے متعلق جو رائے سامنے آئی ہے وہ کافی حوصلہ افزاء ہے، جس کے بدولت ریاستوں سے اِس طرح کی اور ٹرینیں تیار کرنے کے مطالبات کیے جارہے ہیں۔
جناب ویشنو نے کہا کہ حکومت متوسط طبقے اور کم آمدنی والے گروپ کی بہبود کے تئیں عہد بستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے کُچھ برسوں میں جنرل کلاس کے ڈِبّوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ ٹرینوں میں ڈِبّوں کی کُل تعداد 82 ہزار ہے، جس میں 70 فیصد جنرل اور غیر AC ڈِبّے پر مشتمل ہے۔
Site Admin | July 30, 2025 2:49 PM
مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ وَندے بھارت ٹرین سروس نے تین برس میں سبھی ریاستوں کا احاطہ کیا ہے