ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے آج اعلان کیا کہ بھارت کو اپنی پہلی بلیٹ ٹرین، 15 اگست 2027 کو ملنے کا امکان ہے۔ آج نئی دلّی میں صحافیوں کو جانکاری فراہم کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ احمد آباد اور ممبئی کے درمیان بھارت کی پہلی بلیٹ ٹرین کا پروجیکٹ جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سب سے پہلے سورت سے Bilimora تک کا سیکشن کھولا جائے گا۔ اِس کے بعد Vapi سے سورت تک کا سیکشن شروع ہوگا۔
ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے اعلان کیا ہے کہ ملک کی پہلی وندے بھارت سلیپر ٹرین، جلد ہی گواہاٹی اور کولکاتہ کے درمیان چلائی جائے گی۔ آج نئی دلّی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب ویشنو نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی، اگلے پندرہ سے بیس روز کے دوران اِس ٹرین کو جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ریلویز نے ملک میں ہی ڈیزائن اور تیار کردہ وندے بھارت سلیپر ٹرین کی حتمی ہائی اسپیڈ ٹرائل کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا ہے۔ یہ ٹرین، مسافروں کیلئے جدید ترین سہولتوں سے لیس ہے۔