August 2, 2025 10:20 AM | RA Rail

printer

مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ تہواروں کے دنوں میں مسافروں کی بھیڑ بھاڑ سے نمٹنے کے لیے 73 ریلوے اسٹیشنوں پر، اسٹیشن ڈائریکٹر تعینات کیے جائیں گے۔

ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے اطلاع دی ہے کہ بھیڑ بھاڑ والے 73 بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر تہواروں پر ہونے والی بھیڑ کے دوران اسٹیشن ڈائریکٹر کو موقع پر ہی بھیڑ کو منتشر کرنے کے فیصلے لینے کے اختیارات دئے جا رہے ہیں۔ جناب ویشنو نے کل راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ ریلوے کا محکمہ، ریلوے اسٹیشنوں پر چوڑے فُوٹ اوور برج اور مستقل ہولڈنگ ایریاز کی تعمیر کے ساتھ بھیڑ کو بہتر طریقے سے نمٹے گا۔ ریلوے کے وزیر نے بتایا کہ ہولڈنگ ایریاز سے متعلق پائلٹ پروجیکٹ پر پانچ ریلوے اسٹیشنوں پر کام جاری ہے۔ زبردست بھیڑ بھاڑ والے بڑے اسٹیشنوں پر بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے CCTVنگرانی، واکی ٹاکی، اعلان کرنے کا نظام اور وار روم بنائے جا رہے ہیں۔

جناب ویشنو نے یہ بھی بتایا کہ کنفرم ٹکٹ کے حامل مسافروں کو ہی پلیٹ فارم تک جانے دیا جائے گا۔ بنا ٹکٹ اور ویٹنگ لسٹ کے مسافروں کو ٹرین آنے تک باہر کے ویٹنگ ایریا میں رُکنا ہوگا۔×