April 17, 2025 2:58 PM

printer

مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ اس مالی برس میں بھارت کی اِسمارٹ فون کی برآمدات دو لاکھ کروڑ روپے کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئیں۔

بھارت سے پچھلے مالی سال کے دوران اسمارٹ فون کی برآمد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی اور دو لاکھ کروڑ روپے مالیت کے فون برآمد کئے گئے۔ گذشتہ مالی سال کے ابتدائی 10 مہینوں کے دوران بھارت سے اسمارٹ فون کی برآمد سب سے زیادہ رہی۔ یہ بات الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر اشونی ویشنو نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بتائی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ 2013-14 کے دوران اسمارٹ فون برآمد کرنے کے اعتبار سے بھارت 167 ویں نمبر پر تھا۔ اب وہ نمبر ایک پر آگیا ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔