October 15, 2025 2:20 PM

printer

مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں ایشیاء کی سب سے بڑی ریلوے سازوسامان کی عالمی نمائش 2025 کا افتتاح کیا

ریلوے کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے آج نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں ریلوے کے سازوسامان سے متعلق ایشیاء کی سب سے بڑی اور دنیا کی دوسری بڑی 16 ویں بین الاقوامی نمائش-2025 کا افتتاح کیا۔ 15 سے زیادہ ممالک کے 450 سے زیادہ نمائش کار جدید ترین ریلوے اور میٹرو پروڈکٹس، اختراعات اور پائیدار حل پیش کر رہے ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب ویشنو نے کہا کہ گزشتہ 11 سال میں، وزیر اعظم نریندر مودی نے ریلوے کی جدید کاری پر خاص توجہ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کی تیزی سے جدید کاری کیلئے ہر سال 2 لاکھ 56 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے ایک بڑے برآمدی مرکز کے طور پر اُبھر رہی ہے اور بھارت میں بنائے گئے ریل گاڑیوں کے انجن حال ہی میں افریقہ برآمد کئے گئے ہیں۔ تین روزہ نمائش کے دوران، ریلوے کی وزارت امرت بھارت اور Tejas کوچ، وندے بھارت ٹرین، کولکاتا میٹرو اور Namo بھارت ٹرین پیش کررہی ہے۔ اس نمائش سے بھارتی مصنوعات کو عالمی سطح پر پیش کرنے کا موقع ملے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔