الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو اور مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے آج ممبئی کے NFDC احاطے میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کریئٹیو ٹیکنالوجی، IICT کے پہلے Campus کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا۔ جناب ویشنو نے اعلان کیا کہ IICT، ٹیکنالوجی کی عالمی کمپنیوں جیسے گوگل، میٹا، مائیکرو سافٹ اور Apple سے مطابقت رکھتے ہوئے VFX، پوسٹ پروڈکشن، گرافک ڈیزائننگ، گیمننگ اور اینی میشن میں تربیت کی پیشکش کرے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ مہاراشٹر کے فلم سٹی میں نیا Campus بننے جارہا ہے جو اطراف کے قدرتی ماحول سے ہم آہنگ ہے۔
Site Admin | July 18, 2025 9:41 PM
مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے ملک کی تخلیقی ٹیکنالوجی صنعت کو با اختیار بنانے کیلئے ممبئی میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کریٹیو ٹیکنالوجی کے پہلے کیمپس کا افتتاح کیا