August 3, 2025 9:51 PM

printer

مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے ریلویز کی جدید کاری، توسیع اور حفاظت کے، حکومت کے عزم کو دوہرایا ہے

ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے ریلوے کے نیٹ ورک کو جدید طرز پر ڈھالنے اور وسعت دینے اور ریلوے میں تحفظ اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے حکومت کے عہد کا اعادہ کیا ہے۔ وزیر موصوف، آج گجرات میں بھاؤنگر ریلوے اسٹیشن سے بھاؤنگر- ایودھیا کینٹ، ہفتہ وار ٹرین کو جھنڈی دکھاکر روانہ کرنے کے بعد اظہار خیال کر رہے تھے۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے Rewa اور پونے اور جبلپور اور رائے پور کے درمیان دو دیگر ریل گاڑیوں کا بھی افتتاح کیا۔ جناب ویشنو نے بتایا کہ ملک میں ایک ہزار300 اسٹیشنوں کو پھر سے بہتر بنایا جانا، دنیا میں اب تک کا اسٹیشنوں کو پھر سے بہتر بنایا جانے والا سب سے بڑا پروجیکٹ ہے۔