May 14, 2025 9:20 AM

printer

مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے، تین نینو میٹر کاچپ تیار کرنے والی ملک کی پہلی فیکٹری کا آغاز کیا، جس کی وجہ سے بھارت اِس سلسلے میں جدید ترین ملکوں میں شامل ہوگیا ہے

الیکٹرانکس اور اطلاعات وٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے نوئیڈا اور بنگلورو میں جدید ترین انداز کی نئی فیکٹریز کا افتتاح کیا۔ اِن نئی فیکٹریز کی انفرادیت کا ذکر کرتے ہوئے جناب ویشنو نے کہا کہ یہ بھارت کا پہلا ڈیزائن مرکز ہے جو جدید ترین انداز کے تین نینو میٹر چِپ تیار کرے گا، جو ایک ایسی بڑی کامیابی ہے جس کی بنیاد پر بھارت، سیمی کنڈکٹر، اختراع کی عالمی لیگ میں مضبوطی سے شامل ہوگیا ہے۔
بھارت کے سیمی کنڈکٹر سے متعلق ایکو نظام میں آتی ہوئی رفتار کو اُجاگر کرتے ہوئے جناب ویشنو نے اعلان کیا کہ اترپردیش میں سیمی کنڈکٹر کے ایک بڑے ڈیزائن مرکز کا افتتاح، پورے بھارت کے ایکو نظام کو تیار کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس سے پورے ملک میں موجود صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔
وزیر موصوف نے خاص طور پر کہا کہ اِس مرکز کی خاص بات تین نینو میٹر والے چِپ ڈیزائن کرنے کی صلاحیت ہے جو دنیا میں جدید ترین مرکزوں میں سے ایک ہے جہاں یہ چِپس شروع سے آخر تک بھارت میں ہی تیار کئے جاتے ہیں اور یہ ملک کا اپنی نوعیت کا پہلا مرکز ہے۔
جناب ویشنو نے سیمی کنڈکٹر کی تکنیک سیکھنے سے متعلق ایک نئی کِٹ جاری کرنے کا بھی اعلان کیا، جس کا مقصد انجینئرنگ طلبا میں، ہارڈویئر سے متعلق ہُنر کو بڑھاوا دینا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔