مرکزی وزیرِ صحت جگت پرکاش نڈّا نے آج حفظانِ صحت کے شعبے میں مشن کے انداز میں اصلاحات کرنے اور 2027 تک ٹی بی مُکت بھارت کے ہدف کو تیز کرنے پر زور دیا۔نئی دلّی میں مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کے حکام کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے، جناب نڈا نے موثر طور پر دواؤں سے متعلق ضابطے بنانے اور مکمل سپلائی چین کی مسلسل نگرانی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔انہوں نے دونوں ریاستوں کو ادویات اور جانچ کی مفت سہولتوں کی اسکیموں کو مضبوط بنانے نیز سپلائی چین اور نگرانی کے نظام میں موجود خامیوں کو دور کرنے کی بھی ہدایت دی۔
Site Admin | December 26, 2025 9:59 PM
مرکزی وزیرِ صحت جگت پرکاش نڈّا نے آج حفظانِ صحت کے شعبے میں مشن کے انداز میں اصلاحات کرنے اور 2027 تک ٹی بی مُکت بھارت کے ہدف کو تیز کرنے پر زور دیا۔