مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے ہندی کو وقت کے ساتھ ساتھ زیادہ لچکدار بنانے اور علاقائی زبانوں کے ساتھ اِس کے بقائے باہم کو مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ آج گجرات کے گاندھی نگر میں مہاتما مندر کے مقام پر ہندی دِوس اور پانچویں آل انڈیا راج بھاشا سَمّیلن کا افتتاح کرتے ہوئے، جناب امت شاہ نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنی مادری زبان کا احترام کرتے ہوئے، ہندی کو بھی تقویت پہنچائیں۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار نے ہندی کو اور زیادہ قابلِ رسائی بنانے کی خاطر سارتھی پلیٹ فارم اور ہندی شَبد سِندھو کوش جیسے اقدامات کئے ہیں۔
جناب امت شاہ نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ ہندی محض گفتگو کی زبان نہیں رہنی چاہیئے بلکہ یہ سائنس، تکنیک، انصاف اور Policing کی زبان بھی ہونی چاہیئے۔
اس موقع پر جناب امت شاہ نے یہ اعتماد ظاہر کیا کہ سال 2029 تک ہندی شبد سِندھو کوش دنیا میں سب سے بڑا انسائکلوپیڈیا بن جائے گا۔ انہوں نے اِس بات کا تذکرہ کیا کہ گجرات نے ہندی کے ساتھ ساتھ مقامی زبانوں کو بڑھاوا دے کر ایک باعث ترغیب مثال قائم کی ہے۔
مادری زبان کی اہمیت کو دوہراتے ہوئے، انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اسے گھر میں استعمال کریں۔
Site Admin | September 14, 2025 2:55 PM
مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے ہندی کو علاقائی زبانوں کے ساتھ اور زیادہ لچکدار اور بقائے باہم بنائے جانے پر زور دیا ہے