April 1, 2025 12:06 AM

printer

مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ دلّی این سی آر میں بڑے نارکو نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا گیا ہے۔

مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ دلّی NCR میں بڑے Narco نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ میں جناب شاہ نے کہا کہ منشیات کو کنٹرول کرنے کے بیورو NCB اور دلّی پولیس نے اِس گروہ کو دھر پکڑا اور اُن سے Methamphetamine، MDMA اور Cocaine برآمد کی، جس کی مالیت 27 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ ٹیم نے چار افریقی باشندوں سمیت پانچ افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔ اِن افریقی باشندوں کا تعلق نائیجریا کے ایک بااثر خاندان سے ہے۔ جناب شاہ نے اِس اہم کامیابی کیلئے NCB اور دلّی پولیس کی ستائش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کی تجارت کے خلاف حکومت کی  کارروائی مسلسل جاری ہے کیونکہ نریندر مودی حکومت نے منشیات کے خلاف صفر برداشت رسائی اپنائی ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔