مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے کٹھوعہ ضلعے میں بادل پھٹنے کے واقعے کے بارے میں جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ سے فون پر بات کی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب امت شاہ نے بتایا کہ مقامی انتظامیہ بچاؤ اور راحت کام میں لگی ہوئی ہے اور NDRF کی ٹیموں کو بھی وہاں بھیجا گیا ہے۔
وزیرِ موصوف نے سرکار کی طرف سے ہر طرح کی امداد کا یہ کہتے ہوئے یقین دلایا کہ سرکار پوری طرح جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
Site Admin | August 17, 2025 3:16 PM
مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے کٹھوعہ ضلعے میں بادل پھٹنے کے واقعے میں سرکار کی طرف سے ہر طرح کی امداد کا یقین دلایا
