May 18, 2025 2:58 PM

printer

مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے پرائمری زرعی قرضہ سوسائٹیوں کو پھر سے فعال بنانے کی خاطر نئی پالیسی کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔

امورِ داخلہ اور امدادِ باہمی محکمے کے مرکزی وزیر امت شاہ نے پرائمری زرعی قرضہ سوسائٹیوں کو اقتصادی اعتبار سے پھر سے فعال بنانے کی خاطر نئی پالیسی کیلئے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔ احمد آباد میں سائنس سِٹی میں گجرات اسٹیٹ کوآپریٹیو یونین کے زیرِ اہتمام امدادِ باہمی اداروں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، جناب امت شاہ نے مذکورہ زرعی سوسائٹیوں کو پھر سے فعال بناکر ملک میں امدادِ باہمی کے اداروں کے بنیادی ڈھانچوں کو مستحکم بنانے کے سرکار کے عہد کو اجاگر کیا۔ انہوں نے سال 2029 تک ملک کی ہر پنچایت میں ایک پرائمری زرعی قرضہ سوسائٹی قائم کرنے کے سرکار کے نشانے کو اجاگر کیا۔ جناب امت شاہ گجرات کے دو دن کے دورے پر گئے ہوئے ہیں۔ وہ احمد آباد اور مہسانہ میں کئی دیگر پروگراموں میں بھی شرکت کرنے والے ہیں۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔