مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے آج کہا ہے کہ حکومت نے2047 تک بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کا ویژن طے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی نے لوگوں سے زور دے کر کہا ہے کہ ملک کے مالا مال ورثے کی شان بنیں اور فرض کی ادائیگی کا جذبہ پیدا کریں۔ انہوں نے یہ بات نئی دلّی میں بھارت وِکاس پریشد کے63 ویں یومِ تاسیس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ملک کی تعمیر میں بھارت وِکاس پریشد کے رول کی ستائش کرتے ہوئے، جناب شاہ نے کہا کہ بھارت جب آزادی کے 100 سال منائے گا، بھارت وِکاس پریشد ملک کی ترقی میں اپنا تعاون جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ تنظیم نے ملک کے لاکھوں لوگوں کی زندگیوں میں نمایاں تبدیلی پیدا کی ہے۔
Site Admin | July 14, 2025 9:57 PM
مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے آج کہا ہے کہ حکومت نے2047 تک بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کا ویژن طے کیا ہے