مرکزی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان نے نظامِ تعلیم میں مصنوعی ذہانت ( AI ) اور ڈجیٹلائزیشن کو شامل کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔ جناب پردھان نے آج نئی دلّی میں National Council of Educational Research and Training (NCERT) کے 65ویں یومِ تاسیس کے موقعے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ اس موقعے پر جناب پردھان نے ملک بھر میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور نصاب کے فروغ سے متعلق کئی دیگر اقدامات کے ساتھ PM eVidya Mobile Application, DIKSHA 2.0 کا بھی آغاز کیا۔ جناب پردھان نے بھارت کے تعلیمی شعبے کے فروغ میں NCERT کے کردار کی بھی ستائش کی۔
Site Admin | September 1, 2025 9:44 PM
مرکزی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان نے نظامِ تعلیم میں مصنوعی ذہانت ( AI ) اور ڈجیٹلائزیشن کو شامل کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا
