مرکزی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان نے آج نئی دلّی میں IIT کونسل کی 56 ویں میٹنگ کی صدارت کی۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب پردھان نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران، انہوں نے تعلیمی پیشرفت کا جائزہ لیا اور اگلے 25 سال کیلئے IIT کے روڈ میپ کی نشاندہی کی۔ جناب پردھان نے مزید کہاکہ یہ میٹنگ، IITs کو زیادہ شمولیاتی، تحقیق پر مبنی اور 21ویں صدی کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے مقصد سے منعقد کی گئی تھی۔
Site Admin | August 25, 2025 10:00 PM
مرکزی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان نے آج نئی دلّی میں IIT کونسل کی 56 ویں میٹنگ کی صدارت کی
