June 15, 2025 9:56 AM

printer

مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ آج لکھنؤ میں ایک بڑی تقریب کے دوران اترپردیش پولیس کے بھرتی کئے گئے 60ہزار 244نئے کانسٹبل کو تقررنامے تقسیم کریں گے

مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ آج لکھنؤ میں ایک بڑی تقریب کے دوران اترپردیش پولیس کے بھرتی کئے گئے 60ہزار 244نئے کانسٹبل کو تقررنامے تقسیم کریں گے۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی اس موقع پر موجود رہیں گے جو ریاست میں قانون نافذ کرنے والی ایجنسی کو مستحکم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ کانسٹبل کی براہ راست بھرتی کیلئے 60 ہزار 244 پوسٹوں میں سے 12ہزار 48 خواتین ہیں۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اِس بات کا عزم ظاہر کیا ہے کہ قومی سلامتی ایک ترجیح رہے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کے اقتدار اعلیٰ کو خطرے کی کسی بھی کوشش سے فیصلہ کن کارروائی کے ساتھ نمٹا جائے گا۔ انہوں نے قومی مفادات کے تحفظ کے بارے میں حکومت کے مضبوط عزم کا ذکر کیا۔ انہوں نے پارٹی اور ملک کے مستقبل کو نئی شکل دینے میں نظم و ضبط، نظریاتی عزم اور عوامی خدمات کی اہمیت پر زور دیا۔ وہ کَل مدھیہ پردیش کے Pachmarhi کے پہاڑی اسٹیشن میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم پی، ایم ایل اے کے تربیتی کیمپ سے خطاب کررہے تھے۔
پارٹی کے 200 سے زیادہ ایم پیز، ایم ایل ایز، وزراء اور سینئر عہداروں کے مجمعے سے خطاب کرتے ہوئے جناب شاہ نے گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجے بھائی روپانی اور دیگر اُن دیگر لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرکے اپنی تقریر شروع کی جن کی احمد آباد میں افسوسناک ہوائی جہاز حادثے میں موت ہوگئی تھی۔ انہوں نے پارٹی اور ملک کے لئے آنجہانی روپانی کی خدمات اور تعاون کو تسلیم کیا اور انہوں نے بی جے پی کی بے لوث خدمات اور اُس کے عزم کے لئے غیر متزلزل عہد کا ذکر کیا۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔