October 22, 2025 10:05 PM

printer

مرکزی وزارت داخلہ کی اعلیٰ سطحی کمیٹی نے آج نئی دلّی میں لداخ کے لیڈروں سے مختلف معاملات پر بات چیت کی ہے

مرکزی وزارت داخلہ کی اعلیٰ سطحی کمیٹی نے آج نئی دلّی میں لداخ کے لیڈروں سے مختلف معاملات پر بات چیت کی ہے۔ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں پچھلے مہینے کے تشدد کے بعد اہم معاملوں پر یہ پہلی رسمی میٹنگ تھی۔ لداخ پر وزارت داخلہ کی اعلیٰ سطح کمیٹی نے Apex Body Leh اور کرگل جمہوری اتحاد کے ساتھ مذاکرات کی ہے۔

میٹنگ کے بعد کرگل جمہوری اتحاد کے ممبر سجاد حسین کارگلی نے کہا کہ پچھلے 6 برسوں سے اُن کا مطالبہ، لداخ میں جمہوریت لانا اور اِس کا واحد حل لداخ کو ریاست بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ ایک یا دو میٹنگوں میں حل نہیں کیا جاسکتا ہے اور میٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔