مرکزی وزارت تعلیم نے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں – UTs پر زور دیا ہے کہ وہ داخلہ فیس اور امتحان فیس وصول کرنے کے لیے Unified Payment Interface، یو پی آئی کا استعمال کریں۔ اِس کا مقصد، انتظامی عمل کو جدید طرز پر ڈھالنا اور والدین نیز طلباء کے لیے سہولت میں اضافہ کرنا ہے۔
ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور NCERT، CBSE، کیندریہ ودیالیوں نیز نوودیہ ودیالیوں، اسکولی تعلیم اور خوانگی کے محکمے جیسے خود مختار اداروں کے نام ایک خط میں، وزارت نے UPI، Mobile Wallets اور نیٹ بینکنگ جیسے ڈیجیٹل ادائیگی کے پلیٹ فارمس کو استعمال کرنے پر زور دیا تاکہ اسکولوں میں مالی لین دین میں سہولت پیدا کی جاسکے۔
Site Admin | October 12, 2025 2:47 PM
مرکزی وزارت تعلیم نے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں پر زور دیا ہے کہ وہ داخلہ فیس اور امتحان فیس وصول کرنے کے لیے یو پی آئی کا استعمال کریں