April 10, 2025 2:52 PM

printer

مرکزی سرکار نے پردھان منتری پوشن شَکتی نرمان- پی ایم پوشن اسکیم کے تحت سامان کی لاگت میں ساڑھے نو فیصد کا اضافہ کیا ہے

مرکزی سرکار نے پردھان منتری پوشن شَکتی نرمان- پی ایم پوشن اسکیم کے تحت سامان کی لاگت میں ساڑھے نو فیصد کا اضافہ کیا ہے۔ مرکز کے زیرِ اہتمام اسکیم کے تحت سرکاری اور سرکار کی امداد سے چلنے والے اسکولوں میں پہلی کلاس سے آٹھویں کلاس تک اور بال واٹیکا میں پڑھنے والے 11 کروڑ سے زیادہ بچوں کو پکا ہوا گرم کھانا دیا جاتا ہے۔تعلیم کی مرکزی وزارت نے کہا ہے کہ نئی شرحوں کا اطلاق سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اگلے مہینے کی پہلی تاریخ سے ہوگا۔ 2025-26 میں مذکورہ اضافے کی وجہ سے ہونے والا 954 کروڑ روپے کا اضافی خرچ مرکزی سرکار اٹھائے گی۔