امور داخلہ کی وزارت نے سونم وانگ چُک کی NGO کا FCRA سر ٹیفکیٹ منسوخ کردیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سرکاری اطلاعات کے مطابق سونم وانگ چُک نے 2021-22 میں غیر ملکی عطیات کو منضبط کرنے سے متعلق ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے FCRA اکاؤنٹ میں ساڑھے تین لاکھ روپے جمع کرائے تھے۔
مذکورہ NGO کو بھی مختلف امور پر تعلیمی پروگرام کیلئے سویڈن کے عطیہ دینے والے ایک ادارے سے چار لاکھ 93 ہزار 205 روپے موصول ہوئے تھے۔ اِن معاملات میں مائیگریشن، آب و ہوا کی تبدیلی، خوراک کی یقینی فراہمی اور اقتدارِ اعلیٰ شامل ہیں۔
وزارت نے کہا ہے کہ ملک کے اقتدارِ اعلیٰ کے مطالعے کیلئے کسی طرح کا غیر ملکی عطیہ قبول نہیں کیا جا سکتا اور ایسا کرنا ملک کے قومی مفاد کے خلاف ہے۔x