مرکزی سرکار نے عوامی انتظامیہ میں بہترین کارکردگی کیلئے PM ایوارڈز برائے2025 کی منظوری دے دی ہے۔ عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت نے کہا ہے کہ ان ایوارڈز کا مقصد ملک بھر کے سرکاری ملازمین کی خدمات کا اعتراف ہے۔ وزارت نے مزید کہا کہ وزیر اعظم ایوارڈز ٹرافی Scroll اور 20 لاکھ روپئے کی ترغیباتی رقم پر مبنی ہے، جس کا استعمال منصوبوں کی تکمیل یا عوامی بہبود کے کسی بھی شعبے میں وسائل کی کمی کو دور کرنے کیلئے کیا جائے گا۔ وزارت نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت 2035 نامزدگیاں موصول ہوگئی ہیں۔ یہ ایوارڈز آئندہ سال21 اپریل کو نئی دہلی میں Civil Services Day کے موقعے پر وزیر اعظم کی جانب سے دیئے جائیں گے۔
Site Admin | December 1, 2025 9:43 PM
مرکزی سرکار نے عوامی انتظامیہ میں بہترین کارکردگی کیلئے PM ایوارڈز برائے2025 کی منظوری دے دی ہے