مرکز نے، خام خوردنی تیل پر بنیادی کسٹمز ڈیوٹی 20 فیصد سے گھٹا کر 10 فیصد کر دی ہے۔ اس میں خام سورج مکھی، سویا بین اور Palm Oil شامل ہیں۔
صارفین کے امور، خوراک اور تقسیمِ عامہ محکمے کی وزارت نے کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد اندرونِ ملک مارکیٹ میں اس کی قیمتوں کو کم کرنا ہے، اس سے صارفین کو راحت ملے گی اور مجموعی افراطِ زر کو بڑھنے سے روکا جا سکے گا۔ خوردنی تیل سے وابستہ انجمنوں اور متعلقہ صنعتوں کو ایک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے، جس میں اُن سے کہا گیا ہے کہ وہ ڈیوٹی کم کرنے کے پورے فائدے صارفین تک پہنچنے کو یقینی بنائیں۔×