January 23, 2026 9:52 AM | Parakaram Diwas

printer

مرکزی سرکار نیتاجی سبھاش چندر بوس کی 129 ویں جینتی کے سلسلے میں آج سے پراکرم دِوس منعقد کر رہی ہے۔

وزارتِ ثقافت نیتاجی سبھاش چندر بوس کی 129 ویں جینتی کے سلسلے میں انڈمان نکوبار جزائر آج سے پراکرم دِوس 2026 منعقد کر رہی ہے۔ مجاہد آزادی نیتاجی سبھاش چندر بوس کی زندگی اور وراثت سے وابستہ تقریبات کا اہتمام ملک کے 13 دیگر مقامات پر بھی کیا جا رہا ہے۔ اس موقعے پر نیتاجی کی دلیری، قربانی اور حب الوطنی کی دائمی وراثت کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔ وزارت کے مطابق اِن تقریبات کے تحت ایک ثقافتی پروگرام، نمائشیں اور نیشنل اسکول آف ڈرامہ کی جانب سے تھیئٹر پروگرام بھی منعقد کیا جائے گا۔ تقریبات اس مہینے کی 25 تاریخ تک جاری رہیں گی۔ ×