مرکزی داخلہ سکریٹری گووند موہن نے آج جموں میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی اور اُن کے ساتھ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں سلامتی کی صورتحال، دہشت گردی مخالف جاری کارروائیوں اور سکیورٹی سیٹ اَپ کی آپریشن جاتی تیاری پر تبادلہ خیال کیا۔ جناب موہن نے جموں کے اپنے دورے کے دوسرے روز، آج پہاڑی علاقوں میں بہت زیادہ بڑھائی گئی سکیورٹی، سکیورٹی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ایک اور اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت بھی کی۔ انھوں نے دہشت گردی مخالف جاری کارروائیوں اور سرحد پر ڈرون کی دراندازی کا جائزہ بھی لیا۔ مختلف فورسز، پولیس اور انٹلیجنس ایجنسی کے اعلیٰ سکیورٹی حکام نے اِس میٹنگ میں شرکت کی۔
Site Admin | January 15, 2026 9:50 PM
مرکزی داخلہ سکریٹری گووند موہن نے آج جموں میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی اور اُن کے ساتھ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں سلامتی کی صورتحال، دہشت گردی مخالف جاری کارروائیوں اور سکیورٹی سیٹ اَپ کی آپریشن جاتی تیاری پر تبادلہ خیال کیا۔