مرکزی داخلہ سکریٹری گوبند موہن نے آج جموں میں خطے کے سیکورٹی منظر نامے، انسداد دہشت گردی کارروائیوں اور ابھرتے ہوئے خطرات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اعلیٰ سطح کی ایک سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ اِس میٹنگ میں جموں و کشمیر کے DGP نلِن پربھات اور IGs بھیم Sen Tuti اور VK Birdi سمیت اعلیٰ افسروں نے شرکت کی۔ اِس میٹنگ میں جن اہم نکات پر تبادلہئ خیال کیا گیا، اُن میں آنے والی امرناتھ یاترا کیلئے سیکورٹی کو یقینی بنانا، انسداد دہشت گردی حکمت عملی کا جائزہ لینا اور ابھرتے ہوئے خطرات، بالخصوص دراندازی کے خطرات سے نمٹنا شامل ہیں۔ اس کا مقصد جموں و کشمیر کے پورے خطے میں امن اور استحکام کو برقرار رکھنے کیلئے اقدامات میں اضافہ کرنا ہے۔ یہ جائزہ میٹنگ پچھلے مہینے خطے کی حفاظت کیلئے سرکار کے عزم کو تقویت فراہم کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی صدارت میں نئی دلّی میں منعقدہ اسی طرح کی ایک میٹنگ کے بعد کی گئی ہے۔
Site Admin | March 9, 2025 9:52 PM
مرکزی داخلہ سکریٹری گوبند موہن نے مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے جموں میں ایک جائزہ میٹنگ کی