مرکزی داخلہ سکریٹری گووند موہن، آج جموں میں سکیورٹی کے جائزے سے متعلق اعلیٰ سطح کی ایک میٹنگ کی صدارت کررہے ہیں۔ اس میٹنگ میں نیم فوجی فورسز اور انٹلی جینس ایجنسیوں کے اعلیٰ حکام بھی شرکت کررہے ہیں۔
ان کے علاوہ اس میٹنگ میں جموں و کشمیر کے پولیس اور سکیورٹی فورسز کے اعلیٰ افسران خطے میں سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کی غرض سے ایک جگہ جمع ہوئے ہیں۔ اس میٹنگ میں دو اجلاس منعقد کئے جائیں گے۔ اعلیٰ عہدیدار، جموں خطے میں سکیورٹی کی صورتحال اور دہشت گردی کے خاتمے کی غرض سے حکمت عملی وضع کرنے کیلئے تفصیلی جانکاری فراہم کریں گے۔×